اب حالات میں تبدیلی آچکی ہے اور لوگ پنجابی نہیں اردو فلمیں پسند کر تے ہیں‘فلم سٹار صا ئمہ

بدھ 10 جون 2015 14:44

اب حالات میں تبدیلی آچکی ہے اور لوگ پنجابی نہیں اردو فلمیں پسند کر تے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) فلم سٹار صا ئمہ نے کہا ہے کہ اب حالات میں تبدیلی آچکی ہے اور لوگ پنجابی نہیں اردو فلمیں پسند کر تے ہیں ‘فلم انڈسڑی کی بہتری کیلئے میں نے بہت محنت کی ہے ‘اگر تمام لوگ اپنی ذمہ داریاں پوری کر یں تو فلم انڈسٹری کو پاؤں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صائمہ نے کہا کہ پاکستان کا زیادہ حصہ دیہاتی علاقوں میں مشتمل ہے مگر اب لوگ پنجانی نہیں بلکہ ارادوں فلموں کو پسند کرتے ہیں اس لیے پاکستان میں ہمیں اردو فلمیں بنانا ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پنجا بی اور ار دودو نوں زبا نوں میں اداکار ی کر کے لطف آ تا ہے ‘ فلم انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں اس کی بحالی کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے ۔