نارنگ منڈی ،محنت کش پراسرارطورپرہلاک

بدھ 10 جون 2015 16:01

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) نارنگ منڈی کے گاؤں پکھیالہ میں محنت کش پراسرارطورپرہلاک ہوگیا جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمدسعیدکو خاندانی دشمنی کی بنا پر گلاگھونٹ کرہلاک کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمدسعیدرات گئے مردہ پایاگیااور15پرکال چلنے سے پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق یہ طبی موت مرا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ محمد سعید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے خاندانی دشمنی پر گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے اور قتل پر پردہ ڈالنے کے لئے طبی موت قرار دیا جار ہا ہے۔