اسلام آباد : ہم نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے سب چیزیں رکھ دی ہیں، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، عمران‌ خان کی جوڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 16:04

اسلام آباد : ہم نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے سب چیزیں رکھ دی ہیں، مجھے اپنی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) : جو ڈیشل کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تمام چیزیں جویشل کمیشن کے سامنے رکھ دی ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے کہ انہوں نے بہت محنت کر کے تمام چبوت اکٹھے کیے ہیں.

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں نادرا کا ایک چئیر مین کچھ اور کہتا ہے اور دوسرا کچھ اور کہتا ہے اب یہ پتہ کرنا جوڈیشل کمیشن کا کام ہے کہ کون کتنا سچ بول رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف تین بار وزیر اعظم بن چکے ہیں لیکن عوام غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے، ہماری بد قسمتی ہے کہ وزیر اعظم کے لیے ان کا کاروبار زیادہ ضروری ہے عوام نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سعودی عرب میں ایک سٹیل مل ہے اور یمن کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں اس لیے گیا کیونکہ اس میں وزیر اعظم کا کاروباری مفاد تھا.

عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، الیکشن کمیشن فارم 15 مہیا کرے گا تب ہی پتہ چلے گا کہ وہ بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں کہ نہیں.

متعلقہ عنوان :