پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں ہے ،ملک میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ امن ضروری ہے،پاکستان کے ساتھڈیورنڈ لائن کے ذریعے الگ ہونے والی افغان سرزمین کے مسئلے پر ابھی پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال نہیں ہوامسئلے کا ایک حل نکل آئے گا لیکن اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسئلہ امن ہے

افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کا حکومتی اہلکاروں اور مقامی عمائدین کے اجتماع سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 16:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں ہے ،پاکستان کے ساتھ امن افغانستان میں استحکام کیلئے ضروری ہے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں حکومتی اہلکاروں اور مقامی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ 14 سالوں سے غیر اعلانیہ جنگ میں ہے ۔

پاکستان کو خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ امن پہلے ہے لیکن یہ افغانستان کے حالات کی بنیاد پر ہونا چاہیے ۔یہ امن ہمارے ہمارے حالات کی بنیاد پر ہونا ضروری ہے ۔افغان صدر نے پاکستان کے ساتھ افغانستان کی سرزمین جو ڈیورنڈ لائن کے ذریعے الگ ہوتی ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ابھی تک پاکستان کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال نہیں کیا ہے ۔اشرف غنی نے کہاکہ یہ نہ تو میری اتھارٹی ہے اور نہ ہی حکومت کی ۔انھوں نے کہاکہ مسئلے کا ایک حل نکل آئے گا لیکن اس وقت افغانستان اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ امن ہے ۔

متعلقہ عنوان :