اسلام آباد : بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان میانمار نہیں ہے، بھارتی وزیر راجیا وردھن کے بیانات پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا منہ توڑ جواب
سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جون 2015 16:22
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان میانمار نہیں ، پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، بھارتی وزراء کی طرف سے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات معمول بن گئے ہیں ، پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ، پاکستان کے بارے میں غلط عزائم رکھنے والے کان اور آنکھیں کھولیں ، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے ۔
وہ بدھ کو بھارتی وزیر راجیا وردھن راٹھور کے دھمکی آمیز بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت امن مذاکرات کا اعادہ کیا لیکن بھارت نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمار میں نہیں ،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
مسلح افواج حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ، ایل او سی پر بمباری بھارتی پالیسی کا حصہ بن گئی ہے ، بھارتی وزراء کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیاں معمول بن گئی ہیں ۔بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے ، بھارتی عزائم نا پہلے کامیاب ہوئے اور نہ ہی آئندہ ہوں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں بھارت کا تسلط اور اجارہ داری قبول نہیں ہے ۔ پاکستان کے بارے میں غلط عزائم رکھنے والے کان اور آنکھیں کھولیں ، بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات پر مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.