انجیلنا جولی اور براڈیٹ نے یونانی جزیرہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 10 جون 2015 16:30

انجیلنا جولی اور براڈیٹ نے یونانی جزیرہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بالی وڈ سٹار جوڑی انجیلنا جولی اور براڈیٹ نے شوروغل سے دور پر سکون تعطیل کے لئے یونان کا ایک چھوٹا جزیرہ خریدنے کا فیصلہ کر لیا ایک برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ پراڈیٹ اور چالیس سالہ انجیلنا جولی 4.7 ملین ڈالر اس منصوبے پر خرچ کرنے کے جا رہے ہیں جوڑے کے 6 بچے ہیں اور اب یونان کا جزیرہ گائینا خریدنا چاہتے ہیں تاکہ وہ چھٹیاں گزار کر لطف اندوز ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انجیلنا کو یہ جزیرہ بہت پسند آیا ہے اس جزیرے کی ڈویلپمنٹ کی بھی ضرورت پڑے گی لیکن اس کم قیمت میں چھٹیوں کے لئے گھر تعمیر کرنا ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ۔