کراچی،مارکیٹ کو شریعت کے مطابق بنانے کیلئے مشاورتی بورڈ قائم

بدھ 10 جون 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایس ای سی پی ایکٹ مجریہ 1997کے تحت ما رکیٹ کو شریعت کے مطابق بنانے کے لئے مشاورتی بورڈ قائم کردیاہے۔بورڈ تین ماہرینِ شریعت اور ایک ٹیکنیکل ممبر پر مشتمل ہے۔ ممبران میں جسٹس(ر)خلیل الرحمن، مفتی منیب الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر منصوری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کیاسلامی مالیاتی شعبے کے سربراہ بلال رسول بورڈ کے ٹیکنیکل ممبر اور سیکریٹری ہوں گے۔ جسٹس(ر)خلیل الرحمن بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ بورڈ کمیشن کی رہنمائی کرے گا اور مختلف قوانین و ضوابط اور معاہدوں کے بارے میں اپنی آرا دے گا۔بورڈ کی رہنمائی اور مشوروں کے باعث اسلامی مالیاتی اداروں اور اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی پروڈکٹس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :