اقتصادی راہداری منصوبہ کی نگرانی ، خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام سپیکرقومی اسمبلی کو بھجوا دیئے

بدھ 10 جون 2015 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے قائم ہونے والی پارلیمانی کمیٹی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نام سپیکر سردار ایاز صادق کو بھجوا دیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان خورشید شاہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والی اے پی سی میں اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کے لئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن کے چھ ارکان کے نام سپیکر ایاز صادق کو بھجو ا دیئے ہیں۔

اکیس رکنی اس کمیٹی میں چودہ ارکان کا تعلق قومی اسمبلی اور سات کا سینٹ سے ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے سپیکر کو جو چھ نام بھجوائے ہیں ان میں اعجاز جاکھرانی‘ شازیہ مری‘ آفتاب شیرپاؤ‘ خالد مقبول صدیقی‘ امیر حیدر ہوتی اور اسد عمر کے نام شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے اس کمیٹی کے لئے آٹھ نام جبکہ اپوزیشن کی طرف سے چھ نام دیئے گئے ہیں جبکہ سینٹ میں بھی اپوزیشن چار اور حکومت کی طرف سے تین ارکان کے نام سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :