بہاولنگر میں مبینہ زیادتی کے بعد 15سالہ لڑکی دم توڑ گئی

بدھ 10 جون 2015 16:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بہاولنگر چشتیاں میں مبینہ زیادتی پر 15 سالہ لڑکی دم توڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی زمیندار نے پندرہ سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ملزم نے لڑکی کی حالت خراب ہونے پر اس کو ایک مقامی نرس کے ساتھ مل کر ایک عطائی سے اس کا علاج کرانے کی کوشش کی لیکن لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پرچہ درج کر لیا ہے اور نرس اور مقامی عطائی کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے عطائی نرس اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔