سینٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنہ مولہ کے پرائمری سیکشن کے 61 طلباء و طالبات میں کتب کاپیوں اور سکول بیگز کی تقسیم

بدھ 10 جون 2015 16:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سینٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بنہ مولہ کے پرائمری سیکشن کے 61 طلباء و طالبات میں کتب کاپیوں اور سکول بیگز کی تقسیم ۔ دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ میں تعلیمی دوست سرگرمیوں پر عوامی حلقوں کا خیر مقدم ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشیاانسٹیٹیوٹ کے پروگرام منیجر اعجاز وحید عثمانی نے لیپہ ویلی کا دورہ کیا اور گرلز ہائی سکول بنہ مولہ کے پرائمری سیکشن کے 61 طلباء و طالبات میں انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کتابیں ، کاپیاں اور سکول بیگز تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بھی اس سکول کے طلباء و طالبات میں تعلیمی پیکج تقسیم کیا گیا تھا اور اس سال بھی غریب ، یتیم اور نادار طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ادارے کی جانب سے طلباء و طالبات کو تعلیمی پیکج فراہم کیا گیاہے ۔ عوامی حلقوں نے اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ کے طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر سینٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ خصوصاً پروگرام ڈائریکٹر برائے آزاد کشمیر فوزیہ نصیر خان اور پروگرام منیجر اعجاز وحید عثمانی کی تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔