ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء ،آٹھویں روز تین میچز کا فیصلہ ،ایک ٹیم کو واک اوور حاصل

بدھ 10 جون 2015 17:03

ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء ،آٹھویں روز تین میچز کا فیصلہ ،ایک ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایل سی سی اے کمشنر کپ ٹورنامنٹ 2015ء میں پول میچز کا سلسلہ جاری ہے ،ٹورنامنٹ کے آٹھویں روز تین میچز کا فیصلہ ہوگیا جبکہ ایک ٹیم کو واک اوور حاصل ہوگیا ۔با غ جناح گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شیپس لاکاس نے گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو کو 8رنز سے شکست دی شیپس لاکاس نے 136رنز بنائے کاہنہ نو جواب میں 128رنز پر آل آوٹ ہوگئی فاتح ٹیم کے حاشر محمود نے 5وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

اسی گراونڈ میں شیڈول دوسرے میچ میں ہارویسٹ گروپ جی آئی ایم شالیمار کو گولڈن پرل لرنگ الائنس کے خلاف واک اوور حاصل ہوگیا ۔جبکہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شیپس جی ایچ ایس جلو موڑ نے فیبریکا فیشن ایل ایس ایس کو 13رنز کی شکست سے دوچار کیا شیپس جلو موڑ نے 135رنز بنائے فیشن فیبریکا ایل ایس ایس جواب میں 122رنز پر پویلین لوٹ گئی فاتح ٹیم کے علی حسن کو شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بناء پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں میجی جی ایچ ایس سمن آباد نے سن لائنز شوئے فات کو 16رنز سے زیر کیا میجی سمن آباد نے 162رنز بنائے سن لائنز شوئے فات جواب میں 146رنز پر آل آوٹ ہوگئی فاتح ٹیم کے سمیر احمد نے 44رنز کے ساتھ 2وکٹیں بھی اپنے نام کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔