بھارت اشتعال انگیزی پھیلا رہاہے،جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،پاکستان
پاکستان نہیں چاہتا خطے کا امن تباہ ہو،عالمی برادری نریندر اوربھارتی وزیر کے بیان کا نوٹس لے بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست کا اہل نہیں ہے،سرتاج عزیز کا سینیٹ میں بیان بھارت نے سبق سکھانے کی بات کی ہے تو ہم بھی سبق سکھا ئیں گے ، بھارتی وزیر اعظم کے بیان نے بات چیت عمل میں زہر گھول دیا ہے ،و زیر دفاع خواجہ آصف کا بیان
بدھ 10 جون 2015 17:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے ہم نہیں چاہتے کہ برصغیر کا امن تباہ ہو،نریندر مودی اور بھارتی وزیر کے بیان نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے عمل میں زہر گھول دیا ہے،بھارت نے اپنے بیان کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔عالمی برادری بھارتی وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لے۔
بدھ کے روز وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد انگریزوں سے آزادی حاصل کی ہے،پاکستان نے ہمیشہ خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیان سے خطے میں اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش ہے ،عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کا اہل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم مداخلت پر پاکستان کو نہ صرف تشویش ہے بلکہ ہم دو ٹوک اسے جواب بھی دے چکے ہیں بنگلہ دیش کے حوالے سے نریندر مودی کا بیان اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کے سامنے اقبال جرم ہے ہم اس قسم کے بیانات کو دھمکیاں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے زمرے میں لیتے ہیں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دونوں ممالک کو غیر مستحکم کرنے اور جنگ کی طرف دھکیلنے کے اقدام کئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.