کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 17 ہزار 334 ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

بدھ 10 جون 2015 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 17 ہزار 334 ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 98 ہزار 292 ٹن درآمدی کارگو اور 19 ہزار 42 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 42 ہزار 233 ٹن بلک کارگو‘ 77 ہزار 292 ٹن خشک کارگو اور 21 ہزار ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 14 ہزار 910 ٹن خشک کارگو اور 4 ہزار 132 ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈل کئے گئے درآمدات میں 22 ہزار 345 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو‘ 12 ہزار 714 ٹن بلک کارگو‘ 947 ٹن ڈی اے پی کھاد اور 34 ہزار 789 ٹن کوئلہ ودیگر جبکہ برآمدات میں 14 ہزار 910 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل رہا۔ اس دوران بندرگاہ پر 7 جہاز لنگر انداز ہوئے اور 10 جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 جہازوں کی آمد اور 7 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔`

متعلقہ عنوان :