پنجاب میں 6ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت تقریباً10.5 ملین بیلز پیداوار حاصل ہوگی ،کاشتکار پیداواری ہدف کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کریں ،رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ یقینی بنائیں ،‘ ترجمان پنجاب حکومت
بدھ 10 جون 2015 18:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) پنجاب میں 6ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے جس سے تقریباً10.5 ملین بیلز پیداوار حاصل ہوگی ۔ کپاس کے کاشتکار پیداواری ہدف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کریں اور ابتداء میں فصل کا رس چوسنے والے کیڑوں سے تحفظ یقینی بنائیں ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کپاس کی فصل پر اگتے ہی رس چوسنے والے کیڑوں خصوصًا تھرپس ،سفید مکھی، چست تیلہ ، سبز تیلہ اور مائیٹس وغیرہ کا حملہ ہونے کا خدشہ ہوتاہے جو تقریباً سارا موسم جاری رہتا ہے ۔
شدید حملہ کی صورت میں فصل کی پیداوار نصف یا اس سے بھی کم رہ جاتی ہے ۔زرعی ماہرین کے مطابق کپاس کی فصل کو آبپاشی زمین کی زرخیزی، طریقہ کاشت، قسم ، موسمی حالات اور فصل کی حالت کو مدنظر رکھ کر کریں ۔(جاری ہے)
ہموار زمین پر ڈرل سے کاشت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھا کر پٹڑیاں بنادیں۔ اس طریقہ کاشت سے 40 فیصد تک پانی کی بچت کے ساتھ فصل کا قدمناسب رہتا ہے ، کھاد کی افادیت بڑھ جاتی ہے اور بارش کی صورت میں نکاسی آب بھی آسان ہوتی ہے ۔
ترجمان کے مطابق کاشتکار کپاس کے ضرررساں کیڑوں کے کیمیائی تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کیڑے مارزہر کاانتخاب اور سپرے کریں اور کھیتوں سے جڑی بوٹیاں خاص طور پر اٹ سٹ کی موثر تلفی کو یقینی بنائیں۔فصل بڑی ہو جائے تو سپرے مشین کے ساتھ شیلڈ لگا کر مقامی زرعی ماہرین کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا سپرے کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکارکپاس کے ضرر رساں کیڑوں اور سنڈیوں کا بروقتتدارک کرکے معاشی نقصان سے بچیں اور بہتر کوالٹی کی کپاس پیدا کر کے فی ایکڑ آمدن میں اضافہ کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.