مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر مصروف عمل ہے ،لیگی رہنماناصر محمد علی

بدھ 10 جون 2015 18:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر مصروف عمل ہے، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے حقیقی تبدیلی آئے گی، ملک میں جاری منصوبہ جات کی تکمیل سے منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری ناصر محمد علی اور چیئرمین نیلی بار گروپ آف انڈسٹریز چوہدری طارق مجید نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی ، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے، حکومت بجلی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس وقت توانائی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیاجا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کوئلے ، پانی ، ہوا، سولر،گیس اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر کام کررہی ہے، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا ابتدائی ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے، کراچی سے کوئلے کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے ریلویز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ساہیوال میں 660 میگا واٹ کے 2کول پاور پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں، منصوبے سے مجموعی طو رپر 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :