سعودی والد کی جانب سے 3 سالہ بچی کی زندگی بچانے کیلئے دیا جانے والا گردہ اور جگر کے حصہ کی بیٹی کے جسم میں کامیابی سے پیوندکاری کر دی گئی

بدھ 10 جون 2015 18:41

ریاض ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سعودی والد کی جانب سے 3 سالہ بچی کی زندگی بچانے کیلئے دیا جانے والا گردہ اور جگر کے حصہ کی بیٹی کے جسم میں کامیابی سے پیوندکاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں بچوں کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں 34 سالہ شخص کا گردہ اور جگر کا حصہ علیحدہ کرنے کیلئے 10 گھنٹے کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد انکی کامیابی کے ساتھ بیٹی میں پیوندکاری کر دی گئی۔ ہسپتال میں سرجری اور ٹرانسپلانٹ کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ والد کی حالت بہتر ہے جبکہ بچی کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کو ایک ہفتے کے اندر ڈسچارج کر دیا جائے گا۔