عالمی ادارہ صحت و جنوبی کوریا کے مشن کی میرس وائرس کے خدشات پر بند تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز

بدھ 10 جون 2015 18:50

سیول۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم مشترکہ مشن نے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق میرس وائرس پھیلنے سے 109 افراد کے متاثر اور 9 کے ہلاک ہونے کے بعد وباء پھیلنے کے خطرات کے باعث ملک بھر میں اڑھائی ہزار سے زائد سکول بند کردیئے گئے تھے تاہم عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے ساتھ قائم مشترکہ ہیلتھ مشن نے انہیں دوبارہ کھولنے کی تجویز دی ہے۔