Live Updates

عمران خان ایک صوبے میں امن قائم نہیں کرسکے وہ ملک کیا چلائیں گے‘رانا بابرحسین

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں چند افراد کا گروہ ہے جنہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے

بدھ 10 جون 2015 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی اے پی سی میں ڈانس پارٹیاں ہی آئیں گی۔ تحریک انصاف پر خیبرپختون خواہ کی سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کردیا ہے ۔پرویز خٹک تو ناچ کرنے اسلام آباد جاتے رہے ہیں وہ نا چ گانے کی اے پی سی بلائیں تو کامیاب ہوگی ۔پرویزخٹک کے غیر سنجیدہ روئیے کی وجہ سے خیبرپختون خواہ میں بد امنی کی لہر نے جنم لیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان ایک صوبے میں امن قائم نہیں کرسکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔عمران خان ہر حوالے سے بری طرح ناکام ہوگئے ہیں وہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں چند افراد کا گروہ ہے جنہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ۔دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مستر دکردیا ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں اور اب کوئی ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی ۔عوام نے تحریک انصاف کو مستر دکردیا ہے ۔عمران خان اب تنہائی کا شکار ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :