Live Updates

فیصل آباد، رمضان المبارک کی آمد،ناجائز منافع خوروں عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بند ی کر لی

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں20 سے 100روپے تک اضافہ کردیا گیا ،سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار تشویش

بدھ 10 جون 2015 19:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش ، پھلوں ، سبزیوں، آلو ،پیاز،مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں20روپے 100روپے تک اضافہ کردیا گیا ، ناجائز منافع خوروں عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بند ی کر لی ،انتظا میہ خاموش ،مرغی کے گوشت میں100روپے ،چنے کی دال میں 10روپے سے 15روپے فی کلو ،آلو اور پیاز کی قیمتوں میں 10روپے سے 20روپے فی کلواضافہ ہو گیا جبکہ کھجور وں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ، شیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سمیت دیگرسیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ناجائز منافع خوروں نے قیمتوں میں مصنوعی بحران پیدا کر کے اشیائے خوردونوش کو متوسط اور غریب عوام کی پہنچ خرید سے دور کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں رمضان المبارک کی آمد پرا شیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے اور حکومت کی طرف سے عوام کو سبسڈی فراہم کی جاتی ہے تا کہ لوگ آسانی سے روزے رکھ سکیں اور عید کے تہوار کی خوشیاں منا سکیں مگر حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں اس کے الٹ دستور قائم ہے ،جیسے ہی رمضان المبارک کی ا ٓمد قریب آتی ہے منافع خور لوگوں کو لوٹنے کے لئے کمر کس لیتے ہیں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

10 جون۔2015ء کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش ، پھلوں ، سبزیوں،مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا سلسلہ جاری ہے مرغی کے گوشت میں 100روپے اضافہ سے 190روپے سے 300روپے فی کلو ہوگیا ہے بڑا گوشت سرکاری قمیت کے مطابق 250روپے مقرر کیا گیا مگر قصاب نے سرکاری قمیت پر فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے 300روپے سے 380روپے تک فروخت کر رہے ہیں ،جبکہ سبزیوں میں آلو جوکہ ایک ہفتہ قبل 15روپے سے 20روپے تک فی کلو فروخت ہورہے تھے آج اس کی قیمتوں میں10روپے روپے 15روپے تک فی کلو اضافہ کر دیا کیا گیا۔

چینی ،دالیں ،گھی ،بسن خوردونوش ، پھلوں ، سبزیوں،مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں20روپے 100روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ ، موٹر مارکٹ کے سابق صدرمحمد اصغر ،لالہ دلدار حسین،عبد لغفور بٹ ،مولوی یعقوب انصاری اوردیگرشہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش میں ایک تو ملاوٹ کا عنصر ہے اور دوسرا ان کا معیار انتہائی ناقص ہے لیکن حکومتی ادارے بالخصوص پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ کہیں نظر نہیں آ رہے جس سے گراں فروش مافیا کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے شرمناک رویہ اپنا رکھاہے ۔ انہیں عوام کے مفادات کا کوئی خیال نہیں اور وہ دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنانے سے اجتناب کریں جن سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔۔انہوں نے کہا کہ حکمران ٹیکسوں میں اضافہ کی بجائے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کریں ۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری پالیسی نہ بنائی گئی تو عوام کا حکومت پر اعتماد اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب قوم نہیں حکمرانوں کو قربانی دینا ہو گی ۔ قوم اب کوئی بہانہ برداشت نہیں کرے گی۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو طفل تسلیاں دینے کی بجائے انہیں ریلیف دے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :