صوبائی حکومت سیاسی جماعتوں کے تحفظات دُور کرنے کیلئے سنجیدہ ہے،میاں جمشیدالدین کاکا خیل

مخالفین کی دوغلی سیاسی پالیسی صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے نقصان دہ ہے، وزیر ایکسائز خیبرپختونخوا

بدھ 10 جون 2015 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹیکس کنٹرول اور ضلعی صدرپی ٹی آئی نوشہرہ نے کہا ہے کہ صوبے کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ زمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت سیاسی جماعتوں کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تحفظات دور کرنے کیلئے مخلص اور سنجیدہ ہے اور مخالفین کی دوغلی سیاسی پالیسی صوبے کی تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ اور عوام کی خوشحالی کیلئے نقصان دہ ہوگی۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دھاندلی میں ملوث ہوتی تو صوبے میں ہم 90 فیصد ووٹ نہ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، جمعیت العلماء اسلام، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مقامی سطح پر اکثریت حاصل کی لیکن اس کے باوجود سیاسی جماعتیں متفقہ لائحہ عمل طے کریں تو صوبائی حکومت دوبارہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہے اور امید ہے کہ پی ٹی آئی سب سے زیادہ مینڈیٹ لے کر ہر ضلع میں اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :