خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی،پشاورسمیت صوبہ بھر میں ہڑتال احتجاجی مظاہرے

بدھ 10 جون 2015 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سہ فریقی اتحاد کی کال پرپشاورسمیت صوبہ بھر ہڑتال کی گئی اورجگہ جگہ ریلی نکالی گئیں۔تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سہہ فریقی اتحاد کی کال پر جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئی،اوراحتجاجی مظاہرہ بھی ہوئے،احتجاجی ریلیوں میں عوامی نیشنل پارٹی ،پیپلزپارٹی اورجمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہروں سے اخطاب کرتے ہوئے سہ فریقی اتحاد کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بدترین دھاندلی ہوئی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے دھاندلی کاریکارڈ قائم کیا ،انکاکہنا تھا کہ ہمیں کوئی جوڈیشل کمیشن یاکمیٹی قبول نہیں ۔ہڑتال میں شریک کارکنوں نے شہر کے بعض علاقوں میں دکانداروں سے زبردستی دکانیں بند کرائیں، تاہم بعض جگہوں پر کارکنوں اور دکانداروں کے درمیان تصادم ہوئے ۔پشاورسمیت صوبہ کے دیگراضلاع میں بھی سہ فریقی اتحاد کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،سہ فریقی اتحاد نے اے پی سی کے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے حکومت سے فی الفور مسعتفی ہونے کامطالبہ کیا ہے۔