انتظامیہ بلدیہ غربی اپنے وسائل سے ہی تما م ندی نالوں کی صفائی کا کام کروا رہی ہے،روبینہ آصف

بدھ 10 جون 2015 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بلدیہ غربی میں ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ وزٹ پر انہوں نے جن چاکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی تھی ناصرف ان مقامات پر بلکہ دیگر ندی نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ میں کافی بہتری پائی گئی ہے اس موقع پر ایڈمنسٹر یٹر نے ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ کو بلدیہ غربی میں موجود ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے تینوں زونوں میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام قبل از وقت شروع کر ادیا گیا تھاگوکہ بڑے نالوں کی صفائی کاکا م کراچی میڑوپولیٹن کارپوریشن کو کرانا تھا مگر ان کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہ کیا گیا انتظامیہ بلدیہ غربی اپنے وسائل سے ہی تما م ندی نالوں کی صفائی کا کام کروا رہی ہے ندی نالوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جارہاہے جبکہ ممکنہ برسات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون میں رین ایمرجنسی سینٹرز تمام ضروری سازوسامان بمعہ ہلکی و بھاری مشینری سے لیس کر دیئے گئے ہیں جو کہ بارش کی پہلی بوند سے ہی فعال ہو جائیں گے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کا عمل تسلسل سے جاری ہے ۔