فاٹا کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جائے،قبائلی عوام

بدھ 10 جون 2015 20:47

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پورے ملک کی طرح فاٹا کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جائے عنقریب رمضان المبارک مہینہ آنے کو ہے جس میں روزمرہ کے اخراجات میں اضافے کے ساتھ ساتھ غریب عوام پر بوجھ دوگنا ہوجاتا ہے جو ڈئیلی ویجیز پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے ان اخراجات کو برداشت کرنا اور اپنے اہل واعیال کے پیٹ پالنا انکے بس سے باہر بات ہے قبائلی عوام نے رمضان پیکیج بارے میں خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قبائلی پٹی میں ملک کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں غربت کا شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں افطاری کے دستر خوان میں کھٹے میٹھے اشیاء کی قلت یہاں ہر گھرانے میں محسوس کی جاسکتی ہے اور چاہتے ہوئے بھی ان چیزوں کو خریدنا یہاں کہ عوام کی بس سے باہر بات ہے قبائلی عوام نے مذید کہا دعائیں سمیٹنے کیلئے حکومت وقت کو ان کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کر کے لاکھون ٹھنڈے چھولوں کو گرم کرنے میں پوارا ساتھ دیں تاکہ ملک کے باقی ماندہ حصوں کی طرح یہاں بھی ہر گھرانے میں رمضان ا لمبارک کا مہینہ با خوشی خوشی اور مسرتوں کی نوید لاکر باخیرت سے گزر جائیں۔

متعلقہ عنوان :