بیلہ میں عوامی مسائل کے ادارک اور پائیدار حل کے لیے نوجوانوں کا متحرک ہونا خوش آئندعمل ہے،سماجی تنظیم وانگ لسبیلہ

بدھ 10 جون 2015 21:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بیلہ میں عوامی مسائل کے ادارک اور پائیدار حل کے لیے نوجوانوں کا متحرک ہونا خوش آئندعمل ہے نوجوان سماجی تبدیلی کے محرکار ہوتے ہیں یہ بات سماجی تنظیم وانگ لسبیلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہی گی بیان میں مزیدکہا گیاہے کہ بیلہ کے عوام گزشتہ کہی سالوں سے عوامی مسائل کی وجہ سے ا ستحصالی حربوں کا شکار بنتے آرہے ہیں،جس کی وجہ بیلہ شہر میں ٹرانسپورٹیشن،بجلی،تعلیم ،صحت و صفائی کے جیسے بے پناہ مسائل پیداہوگئے ہیں ان مسائل کی وجہ سے بیلہ کے مرد ،خواتین ،بچے اور بوڑھے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ،دوسری طرف عوامی مسائل پر نومنتخب بلدیاتی نمائندوں اور دیگر مقتدر عوامی حلقوں کی طرف سے مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بیلہ کے عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں اس اہم موڑ پر بیلہ کے نوجوانوں کی طرف سے سماجی و عوامی مسائل پر ادارک اور اس کے حل کے لیے کوششوں کا آغاز کرنا ایک سماجی پیش رفت ہے بیان میں مزید کہاگیا ہے لس بیلہ میں مسائل کے حل کے لیے نوجوانوں کا متحرک ہوکر وائس آف یوتھ کی شکل میں منظم ہونا ایک اچھی امید ہے اوروائس آف یو تھ کے نوجوانوں کی طرف سے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جدوجہد کرنا یقینا ایک اہم تبدیلی ہے ،سماجی تنظیم وانگ نوجوانوں کے اس سرگرم کردار کو اچھی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وائس آف یوتھ کے نوجوانوں میں لیڈر شپ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے سماجی تنظیم وانگ لس بیلہ اپنی ٹیکنکل خدما ت فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرواتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ وائس آف یو تھ آرگنائزیشن لسبیلہ بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک آئیدیل اور منفرد سماجی تحریک کے طور پر ابھر کر سامنے آئی گی۔