` برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ، انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اشرف عاصمی ایڈوو کیٹ کی علامتی بھوک ہڑتال`

بدھ 10 جون 2015 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب کے باہر انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوو کیٹ کی علامتی بھوک ہڑتال۔برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب کے باہر انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوو کیٹ نے علامتی بھوک ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے اور برما میں مسلمانوں کی نسل کْشی بند کر و ائے۔اِس موقع پر وکلاء اور سول سو سائٹی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو فوری طور برما کے مسلمانوں کا خون بہائے جانے سے روکنے کے لیے راہ راست اقدامات کرئے۔