Live Updates

` خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے‘ اکمل خان باری `

بدھ 10 جون 2015 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے،دھندلی کے نام پر پوری قوم کو بیوقوف بنانے والے اپنے صوبے میں شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں،کے پی کے کی حالت زار پر ترس آتا ہے یہاں کی عوام پولیس کے رحم وکرم پر ہے،ایک بیان میں اکمل خان باری نے کہا عمران خان ایک بار خیبر پختوانخواہ میں الیکشن کراکر ناکام ہوگئے ہیں اب شفاف کیسے ہونگے جہاں پولیس اور بیووکریسی کی حکمرانی ہوگی وہاں الیکشن ایسی ہی ہونگے،دو سال عمران خان نے عوام کو دھندلی کے نام پر بیوقوف بنایا ہے آج اپنے صوبے میں دھندلی کے ریکارڈ قائم ہوگئے ہیں اب ڈرتے میڈیا کے سامنے بھینہیں آرہے کہی دھندلی کا جواب ہیدینا نہ پڑ جائے،انہوں نے مزید کہا پنجاب جلد بلدیاتی الیکشن کرائے گی یہاں دھدنلی سے پاک الیکشن ہونگے`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات