`لاہور، بھیڑ بکر یو ں میں مہلک بیما ر ی”کا ٹے“ کی رو ک تھام کیلئے ویکسینیشن کیمپوں کا اہتمام `

بدھ 10 جون 2015 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے شعبہ کلینیکل اینڈ میڈیسن نے سوک انگیجمنٹ پروگرام کے تحت ڈین فکلٹی آف ویٹر نر ی سا ئنسز پرو فیسر ڈاکٹر خو شی محمد اور پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کی زیر صدارت بھیڑ بکر یو ں میں پا ئی جا نے والی مہلک بیما ر ی پی پی آر "کا ٹے" کی رو ک تھام کے حوا لے سے راوی کیمپس پتوکی کے قر یبی اضلا ح جا گو وا لا، واں آدھن،نا رو کی اور فنڈیکی چک میں مفت ویکسینیشن کیمپس منعقد کر وائے۔

(جاری ہے)

جن میں یو نیو ر سٹی ڈی وی ایم آٹھ سمسٹر کے طلبہ و طالبا ت کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا اور گھر گھر جا کر چھو ٹے فار مر ز کی تقر یباً3200بھیڑ بکر یو ں کو حفا ظتی ٹیکہ جا ت لگا ئے۔پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ نے کہا کہ پی پی آر کا ٹے کی بیما ری انتہا ئی مہلک ہے جس سے جا نو ر کے منہ میں زخم ، نمو نیااور انتڑ یو ں میں سو ز ش ہو جا تی ہے اور اس بیما ر ی سے متا ثر ہ جا نور کا ٹھیک ہو نا جلدی ممکن نہیں ہو تا۔ ڈاکٹر انیلہ نے پرو فیسر ڈاکٹر خو شی محمد کی گرا ں قدر کا و شو ں کا بھی تذکرہ کیاجنہو ں نے جا نو رو ں کے لیئے اس مہلک مر ض سے بچا ؤ کی ویکسین تیار کی۔ دیہی علا قو ں کے فارمر ز نے یو نیو رسٹی کی اس کا وش کو انتہا ئی موثر قرا دیا۔