بیرون ممالک سے ترسیلات رواں مالی سالک کے پہلے گیارہ ماہ میں 16فیصد بڑھ کر16.6ارب ڈالر ہوگئیں

بدھ 10 جون 2015 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات مالی سال 15ء پہلے گیارہ مہینوں میں 16فیصد بڑھ کر16.6ارب ڈالر ہوگئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 15ء کے پہلے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی) کے دوران16,632.76 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 14ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 14,338.38ملین ڈالر کے مقابلے میں 16فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔

مئی 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات1,663.1 ملین ڈالر رہیں جو اپریل 2015ء کے مقابلے میں 1.37فیصد اورمئی 2014ء کے مقابلے میں 15.46فیصد زائد ہیں۔ بلحاظ ملک مئی2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب528.34ملین ڈالر، 399.35ملین ڈالر، 221.1ملین ڈالر، 194.15ملین ڈالر، 190.66ملین ڈالر، اور 28.5ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مئی 2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 451.14 ملین ڈالر، 290.91ملین ڈالر، 216.84ملین ڈالر، 181.04ملین ڈالر، 164.01 ملین ڈالر، اور 39.06ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

مئی 2015ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 101.0ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2014ء میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 97.47ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :