فیصل آباد،ہائی کورٹ کے جعلی سٹے آرڈر بنوانے پر محکمہ انہار کا ملازم گرفتار ، جیل منتقل

بدھ 10 جون 2015 21:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ہائی کورٹ کے جعلی سٹے آرڈر بنوانے پر محکمہ انہار کے ملازم ساجد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا کے مطابق تھانہ ریل بازار میں درج مقدمہ نمبری 444/13میں ملوث ملزم محکمہ انہار کے ملازم ساجد نے ہائی کورٹ کے جعلی سٹہ آرڈر بنوائے تھے جس پر اسے جیل منتقل کیاگیا، اس مقدمہ کا مدعی محکمہ انہار کے تار گھر کا انچارج محمدارشاد ہے اور مدعی کو ملزم کے بھائی سجاد نے گولیاں ماردیں، مضروب کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، جیل میں بند ملزم ساجد کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن کے مقدمات 121/13 اور 124/13 میں بھی مطلوب ہے۔

متعلقہ عنوان :