بٹگرام، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،معمولات زندگی بری طرح متاثر کاروبارٹھپ

محکمہ پیسکو کے خلاف بٹگرام عوامی محاذ نے لنگوٹ کس لیے گرینڈ احتجاجی مظاہرے کیلئے صلاح مشورے ،گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل

بدھ 10 جون 2015 21:52

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ضلع بٹگرام میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،معمولات زندگی بری طرح متاثر کاروباری مراکز ٹھپ ہو کر گئیں، محکمہ پیسکو کے خلاف بٹگرام عوامی محاذ نے لنگوٹ کس لی گرینڈ احتجاجی مظاہرے کیلئے صلاح مشورے جاری ہر گاؤں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی، تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام بھر میں غیر اعلانیہ ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف بٹگرام عوامی محاذ متحرک ہوگیاہے اس حوالے سے عوامی محاذ کے مرکزی صدر جاوید اقبال اولسیار نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پیسکو نے بٹگرام کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہیں بیس بیس گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ مزید برادشت نہیں کریں گے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے انکا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف موثر گرینڈ احتجاجی مظاہروں کیلئے علاقائی مشران کو اعتماد میں لینے کیلئے ہر گاؤں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ وہ عوام کو اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے ایک پیلٹ فارم پر یکجا کر سکے `

متعلقہ عنوان :