وڈھ ،نجی بینک منیجر کیخلاف کسٹمر زکا احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی

اعلیٰ حکام سے فوری اہل اور ایماندار منیجر تعینات کرنے کا مطالبہ

بدھ 10 جون 2015 21:53

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)تحصیل وڈھ میں قائم نجی بینک منیجر کے خلاف بینک کسٹمر زکا احتجاجی مظاہر ہ ، بینک منیجر خلاف کے شدید نعرہ بازی ،یوبی ایل کے اعلیٰ حکام سے فوری طور وڈھ کے منیجر کوتبادلہ کرکے ایک اہل اور ایماندار منیجر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ہمارے مطالبات پر توجہ نہیں دیا گیا تو بینک کے سامنے اہتجاجی کیمپ لگائیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل وڈھ نجی کے بینک کے درجنوں بینک کسٹمرز نے حاجی شیر محمد شیخ (دکاندار) عبدالماجد(زمیندار)، عبدالسلام مینگل (گڈز) محمد اسلم مینگل( دکاندار) اور نوراحمد( گڈز) کی قیادت میں ایک اہتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے بینک منیجر کے حاکمانہ رویہ اور بینک کسٹمزر کے ساتھ پسند ناپسند کی بنیاد پر پیش آنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بینک منیجر نے وڈھ برانچ میں اپنی خوساختہ با دشاہت قائم کررکھی ہے اور ہمیں مذکورہ بینک منیجر کے رویہ سے اندازہ ہوتا ہے وہ وڈھ میں قائم عوام کو ملنے والی واحد سہولت کو بند کرنے پہ تُلے ہوئے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ یو بی ایل وڈھ کے موجودہ منیجر وڈھ برانچ کو بند کرنے کی عملی منصوبہ بندی کا حصہ بن چکی ہے اور اس وجہ سے وہ وڈھ میں روزانہ کروڑوں کی کاروبار ہونے والی بینک کو ناکام کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کرر ہے ہیں مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ منیجر کی وجہ سے 2ماہ سے زائد کے اکاؤنٹ فارم کو تاحال فعال نہیں کیا جا رہاہے اور اس کے علاوہ رو ز نئے نئے خود ساختہ پالیسیوں کا اجراء کرکے بینک کسٹمرز اور عوام کو پریشان کرنے کا سبب بن رہے ہیں جو کہ ان کی بددیانتی کا مظہر ہے مظاہرین نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی کسی بینک میں یہ نہیں سنا تھا کہ 25ہزار سے زیادہ کی رقم نہیں ہوسکتی لیکن وڈھ برانچ کے منیجر کوچار سال بعد اپنی بادشاہت کی نئی پالیسی کا خیال آیا وہ 25ہزار روپے سے زیادہ کی کیشن رقم کرنے براہ راست انکاری ہے اور ہم مذکورہ منیجر کے اس حاکمانہ رویہ سے شدید پریشان ہے مظاہرین نے الزام لگایا کہ مذکورہ بینک منیجر صرف اپنے ذاتی دوستوں کو ترجیح دیتی ہے خواہ ٹھیکدار ہو کالڈپازٹ کی صورت میں کوئی اور جو بڑی رقم بینک میں جمع کی ہوں ان کے سوا چھوٹے لوگوں کو ترجیح نہیں دیتے۔