سندھ میں جگر کا پہلا ٹرانسپلانٹیشن سینٹر کیلئے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور جرمنی کے سرجن پروفیسر بیکر کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں معاہدے پر دستخط
بدھ 10 جون 2015 22:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اندرون سندھ میں جگر کا پہلا ٹرانسپلانٹیشن سینٹر شروع کرنے کے لئے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (GIMS)اور جرمنی کے جگر کی پیوندکاری کے ماہر سرجن پروفیسر بیکر کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے مطابق GIMSمیں دو ماہ کے اندر جگر کی پیوند کاری کا آغاز کیا جائیگا۔ GIMSکی طرف سے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی جبکہ پروفیسر بیکرنے اپنی ٹیم کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر ، وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن ، وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو ، سیکریٹری صحت سعید منگنیجو ، کمشنر سکھر عباس بلوچ اور دیگر بھی معاہدے پر دستخط کرنے والی تقریب میں شریک تھے۔(جاری ہے)
معاہدے کی رو سے پروفیسر بیکر 2سال کے لئے اپنے 7ٹیم میمبران کے ہمراہ GIMSمیں کام کریں گے انکی ٹیم میں تین لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ایک انیستھیٹک ڈاکٹر، دو اسٹاف نرس اور ایک کوآرڈینٹر شامل ہیں۔
اس عرصے کے دوران پروفیسر بیکر اور ان کی ٹیم GIMSکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو جگر کی پیوندکاری اور اس کے بعد کی احتیاطی تدابیر کے بار ے میں تربیت فراہم کریں گے ۔ ان کو دو ماہ کے اند ر اپنا کام شروع کرتے ہوئے جگر کی پیوندکاری اور تربیت کا آغاز کرنا ہے جبکہ GIMSکی انتظامیہ کو دو ماہ کے اندر تمام تر مطلوبہ طبی سامان اور سہولیات فراہم کر یں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ صحت اور GIMSکی انتظامیہ کو اندرون سندھ میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا سینٹر قائم کرنے کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے کامیابی کے ساتھ کراچی میں جگر کی پیوندکاری کے سینٹر کا قیام کر لیا ہے لیکن اندرون سندھ کے غریب عوام کراچی میں یا بیرون ملک اس قسم کے آپریشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اس لیے یہ سہولت ان کے دروازے کی چوکھٹ پر فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کی ہم سر توڑ کوشش کررہے ہیں لیکن ہمیں اس ضمن میں سائنسی حل تلاش کرنے ہونگے۔انہوں نے پروفیسر بیکر اور ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گمبٹ میں اس سینٹر کے قیام سے غریب مریضوں کو رلیف ملے گا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مختلف اداروں کی طرف سے جگر کی پیوندکاری کے سینٹر کے قیام کی ریس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بہت عرصے سے اس حوالے سے کوشاں تھے اور آج اس سینٹر کا قیام ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے غریب مریضوں کو سکھ کا سانس ملے گا اور سندھ حکومت اپنا تعاون جاری رکھے گی۔مزید قومی خبریں
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.