بدین‘عدالت کا ذوالفقار کے ساتھی کے گھر میں توڑ پھوڑ اور دھمکی دینے پر ایس پی بدین ، دو ڈی ایس پیز، تین ایس ایچ اوز سمیت 110اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 10 جون 2015 22:10

بدین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) بدین کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھی کے گھرمیں داخل ہونے اور توڑ پھوڑ کر کرکے ہاف فرائی فل فرائی کی دھمکی دینے پر ایس پی بدین ، دو ڈی ایس پیز، تین ایس ایچ اوز سمیت 110اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دے دیا، سیشن جج بدین غلام رسول سموں کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھی پیروز شاھانی کی 70سالا والدہ سنگھار شاھانی کی کی درخواست پر 23مئی پر گاؤں حسین شاھانی میں بکتر بند گاڑیوں 12موبائلوں میں سوار ہوکر پیروز شاھانی کو گرفتار کرنے کے لیئے چارد اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گھروں میں توڑ پھوڑکرکے تین لاکھ سے زائد سامان کا نقصان اور جاں لیوا دھمکیاں دینے پر ایس ایس پی بدین خالد مصطفی کورائی، ڈی ایس پی بدین شوکت شاھانی، ڈی ایس پی گولاڑچی عبدالستار، سابقہ بدین کے ایس ایچ او ولی محمد چانگ، ایس ایچ او کڑیو گھنور عبدالغفار خاصخیلی، ایس ایچ او گولاڑچی سمیت 110پولیس اہلکاروں پر مقدمہ دائر کرنے کے لیئے ایس ایچ او گولاڑچی کو حکم دے دیا ہے ، فریادی نے اپنی درخواست میں مزید الزام لگایا ہے کہ ایس پی بدین نے میرے بیٹے پیروز شاھانی کو ایم این اے کمال خان چانگ کے سامنے پیش کرنے کے لیئے دباؤ ڈالا نا ماننے پر فل فرائی ہاف فرائی کی دھمکیاں بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :