Live Updates

الیکشن کمیشن کے سامنے ساری چیزیں رکھ دی ہیں،الیکشن کمیشن فارم پندرہ کا سراغ لگائے،عمران خان

بھارت نے غربت کے خاتمے کیلئے مودی کو مینڈیٹ دیا ٗ مودی نے اپنی راہ تبدیل کرلی ٗمیڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ساری چیزیں رکھ دی ہیں،الیکشن کمیشن فارم پندرہ کا سراغ لگائے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہماری ٹیم نے بہت محنت سے چیزیں جمع کرکے الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ فارم پندرہ کا سراغ لگائے،عمران خان نے کہاکہ نوازشریف جب اقتدار میں آتے ہیں تو ان کا کاروبار ترقی کرنے لگتا ہے ، ہمارے وزیرا عظم کی تجارت پہلے آتی ہے،ملکی مفاد بعد میں،بھارتی وزیراعظم کے بیان پر عمران خان نے کہا کہ بھارت نے غربت کے خاتمے کیلئے مودی کو مینڈیٹ دیا مگر مودی نے اپنی راہ تبدیل کرلی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات