جی بی ایل اے 7، اسکردو1 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ

بدھ 10 جون 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جی بی ایل اے سیون حلقہ اسکردو ون کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے فیصلے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے جی بی ایل اے سیون کے تمام امیدواروں کو طلب کرلیا ریٹرننگ آفیسر کے مطابق دوبارہ گنتی کا عمل نون لیگ کے امیدوار اکبر تابان کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اسکردو ون کی نشست پر پی ٹی آئی کے راجہ جلال حسین ایک ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔