ملا زمتو ں میں خوا تین ،اسپیشل افرا د اور اقلیتو ں کا 2فیصد کو ٹہ مقرر

مو ن سو ن 2015کے سلسلے میں مر بو ط اقدا ما ت نا گزیر ہیں ،چیف سیکریٹری سندھ

بدھ 10 جون 2015 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے متعلقہ ادا رو ں اور محکمو ں پر زور دیا ہے کہ مو ن سو ن 2015کے پیش نظر مر بو ط حکمت عملی اختیا ر کریں اور دستیا ب و سا ئل برو ئے کا ر لا کر مو ن سو ن 2015کے ما بعد اثرا ت سے نمٹنے کے تدا ر ک کے سا تھ سا تھ پیشگی حفا ظتی اقدا ما ت بھی یقینی بنا ئیں ۔وہ بدھ کو سندھ سیکریٹریٹ میں سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔

انہو ں نے محکمہ منصو بہ بندی و تر قیا ت کو ہدا یت کی کہ غیر فعا ل ڈیو لپمنٹ پرو جیکٹس کی عما را ت و مشینر ی سا زو سا ما ن کے قرا ر وا قعی استعما ل کے لئے پا لیسی دستا ویزا ت کے مطا بق خدما ت انجا م دیں،اجلا س میں متعدد امو ر پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کے کر دا ر کا بھی جا ئزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدا یت کی گئی کے وہ اپنے دفا تر کو مستحکم بنا کر اپنے اضلا ع میں تما م معا ملا ت کی ما نیٹر نگ اور عا نت کے سا تھ ساتھ مسا ئل کے حل کو یقینی بنا ئیں ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں اختیا را ت کی ذیلی سطح پر منتقلی سے متعلق ادا رو ں کے ملا زمین کے ملا زمتی استحقا ق کے لئے قوا عد و ضوا بط کے تحت با مقصد لا ئحہ عمل اختیا ر کر نے کے لئے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔کمشنرو ں اور ڈپٹی کمشنر و ں کو یہ ذمہ دا ر ی بھی سو نپی گئی کہ وہ متعلقہ ڈویژنز اور اضلا ع میں اسکو لو ں ،کالجوں ،ہسپتا لو ں اور دیگر دفا تر اور پرو جیکٹس کا با قا عدگی سے دورہ کریں اور ان کی اصلا ح اور مسا ئل کے حل کے لئے اقدامات عمل میں لا ئیں ۔

چیف سیکریٹری نے اقلیتو ں ،خوا تین اور اسپیشل افرا د کے لئے ملا زمتو ں میں 2فیصد کو ٹہ مختص کر نے کی ہدا یت کی اور متعلقہ محکمو ں سے اس با ر ے میں ایک تفصیلی رپو ر ٹ طلب کر لی ۔سیکریٹری تعلیم ڈا کٹر فضل اﷲ پیچو ہو نے آگا ہ کیا کہ محکمہ تعلیم میں اس پر عمل ہو رہا ہے ۔چیف سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے نو ٹس لینے کے حوا لے سے صو با ئی محکمو ں کی 600سے زا ئد گاڑیو ں کی مختلف افسرا ن کے بلا جوا ز زیر استعما ل ہو نے پر انکی فو ر ی وا پسی کے لئے اقدا ما ت کی ہدا یت کی اور زور دیا کہ تا دیبی کا روا ئی یا اظہا ر وجو ہ کے نو ٹس کے اجرا ء سے قبل فی الفو ر گا ڑیا ں وا پس آ جا نی چا ہئیں سینیر ممبر بو ر ڈ آف ریونیو شعیب احمد صدیقی چیئرمین ACE سید ذا کر حسین ،سیکریٹری اپلی مینٹیشن سید طا ر ق محمو د جعفری ،سیکریٹری سروسز جما ل مصطفی سید ،سیکریٹری جنر ل ایڈمنسٹریشن سا جد جما ل ابڑ و اور دیگر افسرا ن نے اجلا س میں شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :