` حکومت نے ترکی کے بجلی گھر کے ساتھ مقدمے میں اپنے وکیل کو 24کروڑ روپے ادا کئے ہیں، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ`

بدھ 10 جون 2015 22:40

` حکومت نے ترکی کے بجلی گھر کے ساتھ مقدمے میں اپنے وکیل کو 24کروڑ روپے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا گیا کہ حکومت نے ترکی کے بجلی گھر کے ساتھ مقدمے میں اپنے وکیل کو 24کروڑ روپے ادا کئے ہیں قائمہ کمیٹی کے رکن سینٹر الیاس بلور کی جانب سے بجٹ سفارشات اور حکومت کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کے بجٹ کے حوالے سے فراہم کردہ دستاویزات میں وزارت پانی و بجلی میں اضافی 24کروڑ روپے کے اخراجات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایاکہ یہ رقم ترکی کے بجلی گھر کارکے ) کے ساتھ مقدمے کے دوران حکومت پاکستان کے وکیل کو ادا کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :