`بلوچستان یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات ملک وصوبہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ،محمد خان اچکزئی
طلبہ مستقبل میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کریں گے،گورنر بلوچستان یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب`
بدھ 10 جون 2015 22:44
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات ملک وصوبہ کا قیمتی اثاثہ ہیں جو مستقبل میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع سینیٹرز، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی صوبے کا سب سے پرانااور اہم مادر علمی ہے جس کا قیام 1970ء میں عمل میں آیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ایک طویل سفر طے کرکے آج اس مقام پر کھڑی ہے جس کا ملک کی سات بہترین یونیورسٹیز میں شمار ہوتا ہے جہاں ہزاروں طلباء وطالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں اور اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں (پی ایچ ڈی اور ایم فل) سے مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے فارغ التحصیل طلباء طالبات کو مبارکباد دپیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ اساتذہ، طلباء اور والدین کی مشترکہ کوششوں کی مرہون منت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت ملکی ترقی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈگری آپ کی کامیابیوں کے سفر کا پہلا سنگ میل ہے جو آپ کو تعلیمی ماحول سے نکال کر عملی زندگی میں قدم رکھنے کے قابل بناتی ہے جہاں پر آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر معاشرے کی خدمت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد کردار سازی ہے جس کے لئے آپ اپنی ذات اور بالخصوص ذات الہٰی سے مخلص رہیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے آپ کا کردار داغدار ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تقریب میں موجود طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو جدید علوم سے اپنے اذہان منور کرکے ان لاکھوں طلباء کی صف میں شامل ہوگئے جو اب ملک خصوصاً بلوچستان کا نام روشن کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ طلباء کو پل پل بدلتی دنیا کے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا تب ہی وہ ترقی کے منازل طے کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ گورنر نے کہا کہ سرکاری ملازمت پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ بھی ہے اور خلق خدا کی خدمت سے ہی انسان کو ذہنی سکول میسر آتا ہے گورنر نے اس موقع پر بحیثیت چانسلر آف یونیورسٹیز ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کا معیار بلند کرنے اور تعلیم کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، اس ضمن میں آپ کی ضروریات پورا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو کامیاب کونوکیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سکالرز اور طلباہ کے لئے ایک ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔ گورنر بلوچستان نے بعد ازاں فارغ التحصیل طلباء وطالبات میں گولڈمیڈل اور اسناد تقسیم کیں۔`مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.