میانمار کے مسلمانوں پر ظلم کیخلاف محمودالرشید کی مذمتی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر قبول

بدھ 10 جون 2015 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) میانمار کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کیخلاف اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کی مذمتی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر قبول کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان میانمار کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وبربریت کی شدید ترین مذمت کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب میانمار کے مغربی علاقے میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا قتل عام کرکے اجتماعی قبروں میں دفنایا جارہاہے۔ خواتین اور معصوم بچوں کو انتہائی اذیت ناک ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ اس کے باوجود اقوام متحدہ ‘ سلامی کونسل‘ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت عالمی ادارے مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے اس انسانیت سوز سلوک پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس انسانی مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر فوری طور پر اٹھانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

متعلقہ عنوان :