امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے ،سرتاج عزیز

بھارتی جارحیت کاجواب دیناجانتے ہیں اوراپنے مفادات کاتحفظ اوراپنادفاع کرسکتے ہیں دنیابھارتی وزراء کے بیانات کانوٹس لے ،بھارتی قیادت کے بیانات سے پاکستان کے موٴقف کوپذیرائی مل رہی ہے،پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 10 جون 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے ،بھارتی جارحیت کاجواب دیناجانتے ہیں اوراپنے مفادات کاتحفظ اوراپنادفاع کرسکتے ہیں ۔دنیابھارتی وزراء کے بیانات کانوٹس لے ،بھارتی قیادت کے بیانات سے پاکستان کے موٴقف کوپذیرائی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کابیان افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ اوربین الاقوامی برادری نریندرمودی کے بیان کانوٹس لے ان بیانات میں واضح ہوگیاکہ کون امن پسندہے اورکون خطے کے امن میں رکاوٹ بن رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرپاکستان میں دہشتگردی کااعتراف کررہاہے اوربھارتی وزیراعظم کابیان بھی ہے پاکستان کواپنے موٴقف پربین الاقوامی سطح پرپذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے بغیردنیاکے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،بھارتی عزائم کھل کرسامنے آچکے ہیں ، اس وقت دنیاہمارے موٴقف کی تائیدکرتی ہے،ہم اپنے مفادات کاتحفظ اوردفاع کرسکتے ہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیامنفی کرداراداکررہاہے ،ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے

متعلقہ عنوان :