بارش اورآندھی کہیں موسم خوشگوارکہیں تباہی ، چھتیں اوردیواریں گرنے سے درجنوں زخمی

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ راولپنڈی،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخواہ اورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے

بدھ 10 جون 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بارش اورآندھی کہیں موسم خوشگوارہوگیاکہیں آندھی نے تباہی مچادی ،ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی چھتیںاوردیواریں گرنے سے درجنوں زخمی ہوگئے ،آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ راولپنڈی،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخواہ اورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے ۔بدھ کے روزملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیاتھرپارکرمیں ہلکی بونداباندی ہوئی اورتپتے ہوئے صحراکوامیدمل گئی ۔

(جاری ہے)

پیرمحل ،سرگودھا،لاہور،گوجرانوالہ ،قائدآباد،کوٹ مومن منڈی شاہ جیونہ اوردیگرعلاقوں میں تیزہواوٴں کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اورموسم انتہائی خوشگوارہوگیاجبکہ فیصل آبادمیں تیزآندھی کے باعث چھتیں گرنے سے 4،پنڈدادنخان میں 3،نارووال میں 2،چنیوٹ میں4،قائدآبادمیں 4،جھنگ میں3افرادزخمی ہوئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گاتاہم راولپنڈی،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخواہ اورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے ،جبکہ چندعلاقوں میں تیزاورگردآلودہوائیں چلیں گی

متعلقہ عنوان :