Live Updates

پی ٹی آئی پنجاب کے10اضلاع کے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی نامزدگیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 10 جون 2015 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) تحر یک انصا ف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے10اضلاع کے آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحر یک انصا ف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے ڈپٹی آرگنائزر سبطین خان سے مشاورت کے بعد شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر کنور عمران سعید ڈپٹی آرگنائزر شفقت علی ‘ ضلع ننکانہ صاحب سے آرگنائزر مصطفی علی سندھوور ڈپٹی آرگنائزر فیصل اعجاز‘ضلع قصور سے آرگنائزر ندیم ہارون اور ڈپٹی آرگنائزر رانا محمد ندیم اسلم ‘ گوجرانوالہ سے آرگنائزر چوہدری بلال اعجاز جبکہ ڈپٹی آرگنائزر اصغر وڑائچ ‘ضلع حافظ آباد سے آرگنائزر شوکت علی بھٹی ڈپٹی آرگنائزر چوہدری قمر جاوید‘ ناروال سے آرگنائزر ندیم نثار جبکہ ڈپٹی آرگنائزر عارف خان ‘ ضلع سیالکوٹ سے آرگنائزر چوہدری شاہنواز احمد اور ڈپٹی آرگنائزر خواجہ عارف محمود، فیصل آباد ضلع سے آرگنائزر اسد معظم جبکہ ڈپٹی آرگنائزر سجاد حیدر ، ضلع چنیوٹ سے آرگنائزر شوکت علی تھہیم جبکہ ڈپٹی آرگنائزر طارق محمود ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آرگنائزر ڈاکٹر وحید اکبر، جبکہ دپٹی آرگنائزر زاہد اقبال کو نامزدکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات