پشاور : حیات آباد دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی حالت خطرے سے باہر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 11:10

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 11 جون 2015 ء) : حیات آباد خود کش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا. پولیس کے مطابق حیات آباد میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی تھی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک اور جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمانڈ نٹ ایف آر پی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے. ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ڈپٹی کمانڈنٹ کے گن مین تھے. دوسری جانب پولیس نے دھماکے کی جگہ کا گھیراؤ کر لیا ہے جبکہ خود کش حملہ آور کےا عضا اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :