پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 جون 2015 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کا کام بروقت مکمل نہیں کیا جا سکا جسکی وجہ سے جاری شدہ شیڈول میں دو بار توسیع کرنا پڑی اور مجموعی طور پر نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیںایک ماہ کی تاخیر سے تیار کی جا سکی ہیں۔لاہور کی دو سو 74یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اوراسسٹنٹ کمشنر زکے دفاتر میں آویزاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میںنئی حلقہ بندیوں کی مصدقہ فہرستیں بھجوا دی گئی ہیں جو تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔جاری شدہ شیڈول کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات تیس جون تک جمع کرائے جا سکیں۔سولہ جولائی تک ان اعتراضات پرفیصلے سنائے جائیں گے جبکہ اٹھائیس جولائی کو نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔