وزیراعظم نواز شریف کاکرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے پر زمبابوے کے صدر سے اظہار تشکر

جمعرات 11 جون 2015 11:24

وزیراعظم نواز شریف کاکرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے پر زمبابوے کے صدر سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے پر زمبابوے کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دورے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو خط لکھا جس میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پر زمبابوے کے صدر کے صدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دورے کی کامیابی میں آپ کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے زمبابوے کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ دورے کے دوران پرجوش تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے تاہم 6 سال کے طویل عرصے بعد گزشتہ ماہ دورہ زمبابوے سے پاکستان میں دوبارہ سے انٹرنینشل کرکٹ کی بحالی کا آغاز ہوا۔ دورے میں زمبابوے کی ٹیم نے 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے۔