پاکستان کو جولائی سے مئی تک 19ارب 73کروڑ50لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا،شماریات بیورو
جمعرات 11 جون 2015 11:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان کو جولائی سے مئی تک کی تجارت میں 19ارب 73کروڑ50لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17ارب66کروڑ30لاکھ ڈالر کے خسارے سے 11.73 فیصد زیادہ ہے پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات5.
(جاری ہے)
27فیصد کی کمی سے 21ارب 87کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23ارب 9کروڑ20لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، گزشتہ 11ماہ کے دوران پاکستان کی درآمدات کی مالیت 41ارب 61کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2013-14 کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستان کا درآمدی بل 40ارب 75کروڑ 50لاکھ ڈالر تک محدود تھا، اس طرح جولائی سے مئی 2015 تک درآمدی بل میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوااعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات7.57 فیصد کی کمی سے 1ارب 95کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات3ارب 84کروڑ 70لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 89کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، مئی 2014میں برآمدات2ارب 11کروڑ 30 لاکھ ڈالر، درآمدات3ارب 67کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ1ارب 55کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا تھا، اس طرح مئی 2015میں برآمدت میں سال بہ سال7.57 فیصد کمی، درآمدات میں 4.82 فیصد اور تجارتی خسارے میں21.64 فیصد کا اضافہ ہوا
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.