بجٹ میں عوام کے لیے مزید سہولیات اورمعیار زندگی بلند کرنے کے لیے منصبوبے رکھے ہیں،سردار قمر الزمان خان

جمعرات 11 جون 2015 11:43

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) آزاد حکومت کے وزیر صحت سردار قمر الزمان خان نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے مزید سہولیات اورمعیار زندگی بلند کرنے کے لیے منصبوبے رکھے گئے ہیں باغ شہر دسمبر 2015تک خوبصورت ترین شہر بن کر صیح معنوں میں آزاد کشمیر کا مثالی ضلع ہو گا عوام کو روز گا ر ،صحت ،رسل وسائل اور زندگی کی تمام سہولیا ت فراہم ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیر صحت سردار قمر الزمان خان کہا کہ موجودہ حکو مت نے چار سال کے عرصہ میں تعمیر وترقی کے جو نمایاں کام کیے ہیں وہ گزشتہ حکومتوں نے 50سال کے عرصہ میں بھی نہ کرسکی ہماری حکومت نے پورے آزا دکشمیر میں بلا تخصیص تعمیر وترقی کے منصوبے مکمل کرائے ضلع باغ میں ساڑھے بارہ ارب روپے کی لاگت سے منصبوبے جن پر تیزی سے کام شروع ہے اور جلد مکمل ہونے والے ہیں ہم موجود ہ بجٹ میں مزید عوام کی بہتری اور ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کر رہے ہیں انشا ء اللہ آہندہ الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پرعوام کے سامنے جائیں گے اور آئندہ بھی الیکشن میں پیپلز پارٹی عوام سے دوربارہ منیڈیٹ لے کر حکومت بنائے گی

متعلقہ عنوان :