روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی اطالوی وزیر اعظم سے ملاقات، روس پر عائد یورپی پابندیوں اور یوکرین بحران پر تبادلہ خیال

جمعرات 11 جون 2015 11:48

روم ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی سے روم میں ملاقات کی جس میں روس پر عائد یورپی پابندیوں اور یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ روسی تاجر اور سرمایہ کار بھی موجود تھے۔ پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ روس پر پابندیوں کی وجہ سے اطالوی کمپنیوں کو ایک ارب یورو کا نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ روس یوکرین کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔اس موقع پر رینزی نے بھی قدرے مفاہمتی بیان میں کہا کہ دنیا چاہتی ہے کہ روس دوبارہ ساتھ مل کر بین الاقوامی تنازعات کے حل میں مدد کرے۔واضح رہے کہ پیوٹن ایک ایسے موقع پر اٹلی پہنچے ہیں جب صرف چند روز قبل جی سیون ممالک نے ماسکو حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ روس کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :