کیوبا کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا،یورپی یونین

جمعرات 11 جون 2015 11:48

برسلز۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا اور کولمبیا میں امن قائم ہونے پر اسے سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات یورپی یونین کی جانب سے برسلز میں یورپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کی سربراہی کانفرنس میں کہی گئی۔

(جاری ہے)

28 رکنی یورپی یونین نے لاطینی امریکا کے 33 ممالک میں سرمایہ کاری اور ان سے رابطوں میں بہتری کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹْسک نے بھی کیوبا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حق میں اپنی رائے دی۔واضح رہے کہ کیوبا اور یورپی یونین کے مذاکرات کاروں کی آئندہ پیر اور منگل کو برسلز میں ملاقات متوقع ہے۔