سری لنکا سیٹیسٹ سیریزمیں بلے بازوں اور بالرز کو محنت کرناہوگی،رمیزراجہ

جمعرات 11 جون 2015 11:59

سری لنکا سیٹیسٹ سیریزمیں بلے بازوں اور بالرز کو محنت کرناہوگی،رمیزراجہ

سری لنکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بلے بازوں کے ساتھ باوٴلرز کو بھی سخت محنت کرنا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجہ نے کہاکہ سری لنکا اپنی ہوم کنڈیشنز میں ہمیشہ مشکل حریف رہا ہے ‘ٹیسٹ سیریز میں تجربہ کار بلے باز تو ہیں تاہم سیریز جیتنے کیلئے باوٴلرز کو بھی چوتھا گیئر لگانا پڑے گا۔

پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ کو ہر صورت کروانا ہوگا۔پی ایس ایل کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر اعتماد ملے گا۔سابق کپتان نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کا اعتماد میرٹ پر کرنا ہوگا۔ٹیم میں بار بار تبدیلیوں سے کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :